counter easy hit

فلم کی ہدایت کاری میرے بس کی بات نہیں، امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی (یس ڈیسک) فلمی دنیا میں عام طور پر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ ایک کامیاب اداکار ایک کامیاب ہدایت کار بھی بن سکتا ہے لیکن بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن خود کو ہدایت کاری کے لئے موزوں نہیں سمجھتے۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ میں اداکاری کا تو وسیع تجربہ رکھتا ہوں لیکن مجھے ہدایت کاری کی سمجھ نہیں ہے اور مجھے واقعی نہیں معلوم کہ ایک منظر کو کیسے فلمایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمرے کے آگے کرنے کے لئے آپ کے پاس بہت کچھ ہوتا ہے اور ہدایات دینے کے لئے ہدایت کار بھی ہوتے ہیں لیکن کیمرے کے پیچھے چیزیں مشکل ہوتی ہیں جنہیں ایک ماہر ہدایت کار ہی صحیح طریقے سے انجام دے سکتا ہے اس لئے میں خود کو اس شعبے کے لئے موزوں نہیں سمجھتا۔