counter easy hit

پیرس، صدر آزاد جموں و کشمیر کا فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں اور دانشوروں کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین انسانیت سوز صورتحال پر بریفنگ

پیرس، صدر آزاد جموں و کشمیر کا فرانس میں مقیم پاکستانی صحافیوں اور دانشوروں کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین انسانیت سوز صورتحال پر بریفنگ

پیرس(مانیٹرنگ رپورٹ) سردار مسعود خان صدر آزاد جموں و کشمیر نے گذشتہ روز ویڈیو لنک اجلاس کے ذریعے فرانسیسی میڈیا، دانشوروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اراکین کو آگاہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کی آڑ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت اور خطے کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ کی حیثیت میں رد و بدل کر رہا ہے۔

اس ویڈیو کانفرنس کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان پیرس نے کیا تھا۔ اس کانفرنس میں جناب معین الحق سفیر پاکستان، ممتاز فرانسیسی صحافیوں، سکالرز، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

صدر آزاد جموں و کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 9 ماہ پرانے لاک ڈاؤن کو دنیا بھر میں کورونا جیسی مہلک وبائی بیماری سے لوگوں کو بچانے کیلئے کوویڈ 19 لاک ڈاؤن سے متصادم کیا جہاں 8 ملین کشمیریوں کو بغیر خوراک، تعلیم، طبی سہولیات، بنیادی ضروریات زندگی، نقل و حرکت اور اپنے حقوق کی آواز کی بندش جیسی پابندیوں میں جھکڑ کر رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو اس متنازعہ خطے کی آبادی کو پہلے آئین کی شق 370 اور 35 اے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر منسوخ کر کے اور بعد میں ڈومیسائل قانون کے ذریعے تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی سراسر خلاف ورزی ہے جسے اقوام متحدہ نے بھارت اور پاکستان دونوں کو اس متنازعہ خطے کی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ردوبدل کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔
سردار مسعود خان نے عالمی رہنماؤں، دانشوروں اور صحافیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ اور مظلوم کشمیروں پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیئے جانے والے ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس دیرینہ مسئلے کو حل کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

بعد میں صدر آزاد جموں و کشمیر نے شرکاء کانفرنس کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website