counter easy hit

ایف آئی اے پنجاب نے 6مبینہ انسانی سمگلر گرفتار کرلیے

FIA Punjab arrest 6

FIA Punjab arrest 6

لاہور……ایف آئی اے پنجاب نے 6مبینہ انسانی سمگلر گرفتار کرلیے ہیں ۔ ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ملزم لاہور ،دو گوجرانوالہ جبکہ دو فیصل آباد سے پکڑے گئے ۔
مفروراشتہاری ملزم اسلم ولدرحمت علی اور محمد اکرم کو لاہور ، جمہ خان اور شہباز قادر کو فیصل آباد جبکہ آصف خان اور عدنان قاسم کو گوجرانوالہ سے گرفتارکیاگیا، ملزمان مختلف مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔