counter easy hit

جعلی ٹیلیفون کالز کیخلاف ایف آئی اے کا الرٹ جاری

لاہور:  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سائبر کرائم سے بچنے کیلئے سائبر الرٹ جاری کر دیا۔

FIA issued alert against fake telephone calls میں کہا گیا ہے کہ بعض جعلساز مافیا مختلف ٹیلی فون نمبر سے کال کر کے اپنے آپ کو حساس ادارے یا پھر بینک کے افسر ظاہر کرتے ہیں اور شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات خصوصاً بینک کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ان کے اکائونٹس سے پیسے نکلوا لیتے ہیں یا پھر مختلف انعامی سکیموں میں انعام نکلنے کا جھانسہ دیا جاتا ہے۔

جعلساز مافیا نے مختلف سافٹ ویئر بنا رکھے ہیں جن کی مدد سے جب وہ کال کرتے ہیں تو شہری کے فون پر امریکہ، برطانیہ، دبئی یا دیگر ممالک کے نمبر ظاہر ہوتے ہیں جبکہ بعض سافٹ ویئر ایسے ہیں جو متعلقہ محکموں کے ہی نمبر ظاہر کرتے ہیں جس سے شہری دھوکا کھا جاتے ہیں۔ سائبر کرائم سرکل کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ تمام شہری ایسی کال سے محتاط رہیں اور کسی کے دھوکے میں نہ آئیں۔