counter easy hit

کم سن بچی کو سیگریٹ پلانا سعودی والد کو مہنگا پڑ گیا

سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں نے کمسن بیٹی کو سیگریٹ نوشی کی تربیت دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سعودی والد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر چھوٹی بچی کو سیگریٹ نوشی سکھانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سیکیورٹی اداروں نے سیگریٹ نوشی سکھانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے

Feeding cigarette to little child was expensive to Saudi fatherغیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی شہری کی جانب سے اپنی کمسن بیٹی کو سیگریٹ نوشی کی تربیت دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر عوام کی جانب سے بھی بچی کو سیگریٹ نوشی کروانے والے سعودی والد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ الموجیب نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بچی کے والد کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے شیخ سعود بن عبداللہ الموجیب کا کہنا تھا کہ والد کی جانب سے اپنی کمسن بیٹی کو سیگریٹ نوشی کی تربیت دینا، بچی کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پبلک پراسٹیکیوٹر کا کہنا تھا کہ معاشرے، سماج، اور عوام کی حفاظت کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا احتساب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے حال ہی میں بدسلوکی اور قانون کی خلاف ورزی کے مقدمات کے تمام معاملات کی نگرانی شروع کی ہے تاکہ عوام کی سلامتی اور حفاظت کو برقرار رکھا جائے