counter easy hit

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کی زیر صدارت نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کا اجلاس

اسلام آباد (ایس ایم حسنین)قومی ادارہ برائے انسداد ٹڈی دل کا اہم ترین اجلاس وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ابھی ہمیں بھارت سے ٹڈی دل کے حملے کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) کے اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کوآرڈینیٹر این ایل سی سی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 4815400 ہیکٹر رقبہ پر سروے کیا گیا ہے، 1093400 ہیکٹر پر انسداد ٹڈی دل آپریشن کیا جاچکا ہے۔ ایف اے او نے ٹڈی دل سے متعلق پیشن گوئی شیئر کی۔ جس کے مطابق جنوب مغربی ایشیا، ایران میں صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم پاک بھارت سرحد کے دونوں اطراف صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے۔ اگست میں کافی ہیچنگ اور بینڈ تشکیل کی توقع کی جارہی ہے۔ سپارکو کے مطابق ادارہ ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی، سروے اور کنٹرول آپریشن میں مدد کر رہا ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) نے این ایل سی سی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پنجاب نے بتایا کہ 14,583,148 ہیکٹر کا سروے کیا گیا ہے اور 458,960 ہیکٹر میں آپریشن کیا گیا ہے۔ چولستان میں تازہ ترین آپریشن کیا گیا ہے۔ بلوچستان نے بتایا کہ 15,932,993 ہیکٹر پر سروے کیا گیا اور 472,487 ہیکٹر میں آپریشن کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ 8,052,726 ہیکٹر پر سروے کیا گیا اور 62535 ہیکٹر میں آپریشن کیا گیا ہے۔ سندھ نے بتایا کہ 9,460,053 ہیکٹر پر سروے کیا گیا اور 101,168 ہیکٹر میں آپریشن کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website