counter easy hit

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بطور سیکرٹری خارجہ تقرری کے بعد بھارت میں ہائی کمشنر تعیناتی کیلئے غور شروع

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بطور سیکرٹری خارجہ تقرری کے بعد بھارت میں ہائی کمشنر تعیناتی کیلئے غور شروع

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) بھارت میں ہائی کمشنر تعیناتی کیلئے سیاسی تقرری نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے سینئر سفارتکاروں کے ناموں پر غور شروع کردیا۔ ان میں سرفہرست فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل ہیں ۔ ان کے علاوہ زیرغور ناموں میں ڈاکٹرمعظم خان، نغمانہ عالمگیر، جوہر سلیم وغیرہ شامل ہیں۔

معظم خان یو اے ای میں پاکستانی سفیر تعینات ہیں ، یورپی یونین میں سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی اور جوہر سلیم جرمنی میں سفیر ہیں  یاد رہے کہ بھارت میں تعینات سفیر سہیل محمود کو سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر تعیناتی کے بعد اس پوسٹ کیلئے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے  اس مقصد کیلئے وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائیگا

 

Federal, Govt, to decide, for appointment, of , high ,commissioner, For, India

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website