counter easy hit

وفاقی کابینہ کا امریکی پالیسی پرتمام دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تمام دوست ممالک کو امریکی پالیسی سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہےاور اس سلسلے میں وزیراعظم آج سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔

Federal cabinet decide to take into trust to all the friendly countries on American policy

Federal cabinet decide to take into trust to all the friendly countries on American policy

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی ایشیا سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر ڈیڑھ گھنٹہ بحث ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے امریکی صدر کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکی دورے کے موقع پر ٹرمپ انتطامیہ کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے ارکان نے رائے دی کہ پاکستان امریکی الزام تراشی کا بھرپورجواب دے، پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو پذیرائی ملنی چاہیے جب کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان امریکی پالیسی سے متعلق تمام دوست ممالک کو اعتماد میں لےگا اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اوروزیرخزانہ اسحاق ڈار آج سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم نئی امریکی پالیسی سے متعلق پاکستان کے تحفظات پر سعودی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ کابینہ کےاجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website