counter easy hit

بریکنگ نیوز: ایران کا خوف یا کچھ اور ۔۔۔۔۔۔؟؟ امریکہ نے پاکستان کو ایک اور زبردست خوشخبری سنا دی ، پاکستان کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے معطل پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کے دیگر پروگرام معطل رہیں گے۔گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلفون پر رابطے کے 24 گھنٹوں بعد

یہ تو صدقے میں ایسے ہی چلا گیا۔۔۔ شیخ رشید کیا کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے؟ وسیم بادامی کے لائیو پروگرام میں حقیقت سے پردہ اٹھا دیا گیا

 

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔ امریکہ کے سٹیٹ ڈیارٹمنٹ برائے جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی جانب سے ٹوئٹر پر پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے معطل پروگرام کو بحال کا اعلان کیا۔امریکہ نے گذشتہ برس دسمبر میں پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے معطل پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم تازہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ‘صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ فوجی تربیت کے پروگرام بحال کرنے کی توثیق کی ہے۔‘اعلان کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی اور دونوں ممالک کے فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم امریکہ کی جانب سے سلامتی کے دیگر معاون پروگرام معطل رہیں گے۔صدر ٹرمپ نے 2018 پاکستان کے لیے فوجی امداد کو بند کر دیا تھا۔ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام میں شرکت امریکی فوجی امداد کا ایک چھوٹا حصہ تھا۔امریکہ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے دروازے 1950 میں کھولے تھے جب پاکستان سیٹو اور سینٹو جیسے فوجی اتحادوں کا حصہ تھا۔امریکہ سے تربیت حاصل کرنے والے پاکستان فوجی اہلکار اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں لیفیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جاوید اقبال بھی تھے جنھیں گذشتہ برس جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

FEAR, OF, USA, OR, SOMETHING, ELSE, USA, ANNOUNCED, GOOD, NEWS, FOR, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website