counter easy hit

کوہلو میں ایف سی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

فرنٹیئر کور نے کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

FC operation kills 3 terrorists in Kohluایف سی حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر بارودی مائینر کے زریعے حملوں اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تھے ۔