counter easy hit

خفیہ معلومات پر ایف سی بلوچستان کی کارروائی، آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے کاتک وادی میں سرچ آپریشن کے دوران11مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر بارودی سرنگیں و دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

FC Balochistan's action on secret information, ISPRآئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے کاتک وادی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹر، فیوز اورگولہ بارود برآمد کیے گئے- جبکہ موبائل فون کی سمیں اور کمیونی کیشن آلات بھی برآمد کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سرچ آپریشن سرخاب افغان مہاجرین کیمپ میں کیا گیا۔