counter easy hit

تبدیلی سرکار نے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر کرپشن کو بڑھا دیا ہے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) لائن آف کنٹرول پر قربانیاں دینے والے کشمیری پاکستانی عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیلم اور اٹھ مقام آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ تبدیلی سرکار نے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر کرپشن کو بڑھا دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں جو بھی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتا ہے اسے نیب کے ذریعے بے بنیاد مقدمات میں الجھا دیا جاتا ہے۔ اپویشن کو دیوار کے ساتھ لگا کر ایوان کو نہیں چلایا جاسکتا ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی مزمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کشمیر کا کوئی بھی فارمولہ کشمیری شہداء کے مقدس لہو سے غداری ہوگی۔ لائن آف کنٹرول کے شہریوں کے مسائل سینٹ تک پہنچاونگا ۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر نریندر مودی کے پانچ اگست 2019 کے اقدام کو جلا بخشی جا رہی ہے۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بہترسال سے خون کی قربانیاں دینے والے شہداء کشمیر کے خون کا سودا کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے زیادہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزادی دلانے پر توجہ مبذول کی جائے۔ مسلہ کشمیریوں کی منشا کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادیں مسلہ کشمیر کا بہترین روڈ میپ ہیں۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائنگی اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website