لاہور; لالی ووڈ کے معروف اداکار فواد خان کی بہن ثنا خان کی منگنی کی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی، یہ تقریب اس حوالے سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی تھی کہ اسے میڈیا کی نظروں سے انتہائی پوشیدہ رکھا گیا تھا اور کوشش کی گئی تھی کہ اس کی خبر کسی کو بھی نہ ہو۔

انہی تصاویر میں سے ایک فواد خان کی بہن کی بھی ہے جو شادی کے لئے تیار کردہ خصوصی لباس میں بہت پیاری لگ رہی ہیں۔منگنی کی اس تقریب میں دونوں کے خاندانوں کے افراد کے علاوہ کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ تاکہ اس تقریب کے حوالے سے تفصیلات میڈیا میں عام نہ ہوسکیں۔








