counter easy hit

فواد چوہدری نے پول کھول دیا

Fawad Chaudhry opened the pool

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی سازشوں سے حکومت نہیں گرا سکتا ،سیانے کہتے ہیں کہ بڑے فیصلوں سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چیئر مین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں پانچ ووٹوں کے ضائع ہونے پر واویلا کر رہی ہے ،پانچ ووٹ تو مولانا فضل الرحمان کے تھے تو کیا مولانا نے اپوزیشن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان کی جیبیں ٹٹولیں ،اپوزیشن کو خطرہ ہے کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی ،مولانا نے اپوزیشن کو استعمال کیا اور بچہ بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کی سیاست اور نیچے دفن ہو گئی ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے ایوان آمد پر اپوزیشن رہنماؤں سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دور ان تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ سے قبل صادق سنجرانی ایوان میں پہنچے تو اپوزیشن رہنماؤں سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ صادق سنجرانی ایوان میں پہنچنے کے بعد رضا ربانی،جاوید عباسی اور میر حاصل بزنجو سے گلے ملے،میاں رضا ربانی نے سنجرانی کو قائد ایوان کے ساتھ والی نشست پر بٹھا دیا، سنجرانی ایوان ارکان سے خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے رہے،قبل ازیں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے 104سینیٹرز میں سے 100اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی،سینیٹر حافظ عبدالکریم نے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پہلا ووٹ کاسٹ کیا اور 104 سینیٹرز میں سے 100 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔جماعت اسلامی کے دو اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ (ن)لیگ کے چوہدری تنویر نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور اسحاق ڈار نے تاحال سینیٹ کا حلف ہی نہیں اٹھایا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تبدیل کرنے کی اپوزیشن اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی تبدیلی کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں جس کے بعد صادق سنجرانی چیئر مین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، چیئرمین سینٹ کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے، پانچ ووٹ مسترد ہوگئے، جماعت اسلامی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، چوہدری تنویر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کر سکے، اسحاق ڈار نے حلف ہی نہیں اٹھایا،چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔ جمعرات کو سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی،ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف نے ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیا کہ آئین کے مطابق قرارداد کے حق میں 50 ووٹ پڑے جس کی وجہ سے یہ قرارداد متعلقہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے مسترد کی جاتی ہے، تحریک عدم اعتماد کی مخالفت میں 45 ووٹ پڑے جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website