counter easy hit

اسے کہتے ہیں سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے کام ۔۔۔۔ کل فواد چوہدری نے ایک انٹرنیشنل بزنس ٹائیکون کو کس طریقے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گھیر لیا؟ حیران کن خبر

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے امریکی ارب پتی شخصیت اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ” ایلون مسک “ کو ٹویٹر پر پاکستان میں فیکٹری لگانے کی آفر کروا دی ہے ۔

یہ تو صدقے میں ایسے ہی چلا گیا۔۔۔ شیخ رشید کیا کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے؟ وسیم بادامی کے لائیو پروگرام میں حقیقت سے پردہ اٹھا دیا گیا

 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی اخبار نے خبر شائع کی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی گاڑیاں ساز کمپنی نے مستقبل میں فیکٹری برلن سے باہر لگانے کا اعلان کیا ہے جس میں سالانہ پانچ لاکھ گاڑیاں بنائی جائیں گی ، فواد چوہدری نے یہ خبر پڑھی اور ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے اس خبر کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ایلون مسک کو ٹیگ کیا اور پاکستان میں فیکٹری لگانے کی آفر کروا دی ۔ فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” پیارے ایلون مسک آپ کی اگلی منزل پاکستان بھی ہو سکتی ہے جہاں دنیا کی 68 فیصد آبادی اسلام آباد سے تین گھنٹے کے فضائی سفر کے دائر ے میں رہتی ہے ، ہم آپ کو فیکٹری لگانے کیلئے دس سال کیلئے بغیر ٹیکس کی سہولت اور کسٹم فری درآمد پیش کرتے ہیں ،یہ پیشکش آپ کو کوئی اور ملک نہیں کرے گا ۔ ہم دنیا کے تیسرے بڑے فری لانس سافٹ ویئر ایکسپورٹرز بھی ہیں ۔“ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما محسن لغاری کے بیٹے کی ولیمہ کی تقریب میں فوا د چوہدری سمیت تحریک انصاف کی سینئر قیادت شریک تھ جہاں صحافی مبشر لقمان بھی پہنچ گئے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے جس پر فواد چوہدری نے صحافی کو تھپڑ جڑ دیا اور پھر دونوں گتھم گتھا ہو گئے ۔وہاں موجود شخصیات نے دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کروایا اور معاملے کو ٹھنڈا کیا ۔ یاد رہے کہ مبشر لقمان نے یوٹیوب چینل پر صحافی رائے ثاقب کھرل کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شیخ کے پاس فواد چوہدری کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی موجود ہیں جو کہ انہوں نے خود دیکھی ہیں ۔

fawad chaudhry, finds, a, businessman, for, investing, in, Pakistan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website