counter easy hit

فاطمہ سہیل نے ایک اور شرمناک الزام لگا دیا

Fatima Sohail made another shameful accusation

لاہور (ویب ڈیسک) اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے جس کے انہوں نے تصاویر اور دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے۔ فاطمہ سہیل کی مدعیت میں محسن عباس حیدر پر ایف آئی آر تو درج کر لی گئی ہے لیکن فاطمہ سہیل کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس ایف آئی آر میں ہم مزید دفعات بھی شامل کروانا چاہتے تھے جو پولیس نے نہیں کیں۔ فاطمہ سہیل کے وکیل منیب نے کہا کہ ضمانت تو مل ہی جاتی ہے لہٰذا محسن عباس کو ضمانت ملنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ہمارے لیے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ایف آئی آر رجسٹر ہو گئی ہے۔ اس طرح کے کیسز میں ایف آئی آر رجسٹر ہی نہیں ہوتی پھر چاہے کوئی کتنا بھی سیلبرٹی کیوں نہ ہو۔ایف آئی آر میں ابھی بھی کئی ایسے چارجز ہیں جو ہماری لیگل ٹیم چاہتی ہے کہ ایف آئی آر میں شامل ہونے چاہئیں لیکن وہ نہیں ہو رہے۔ابھی صرف سیکشن 406 اور 506 بی شامل کیے گئے ہیں۔ لیکن چونکہ ایف آئی آر رجسٹر ہو گئی ہے لہٰذا اب قانونی چارہ جوئی کا بھی آغاز ہو گیا ہے ۔ فاطمہ کے وکیل نے کہا کہ محسن عباس حیدر پر جو چارجز لگائے گئے ہیں ان پر لگائے گئے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز کو استعمال کرتے ہوئے انہیں سات سال سے لے کر عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کیس میں دھوکہ دہی ، قتل کے الزامات سمیت اور بھی کئی الزامات ایسے ہیں جس سے متعلق دفعات بھی ہم ایف آئی آر میں شامل کرنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں گھریلو تشدد کا باقاعدہ کوئی قانون نہیں ہے۔ اس کیس کے بعد ہم اُمید کرتے ہیں کہ پنجاب میں بھی سندھ جیسا ہی ایک قانون پاس کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website