counter easy hit

روزہ رکھنے سے ذہنی اور روحانی ورزش ہوتی ہے

Fasting is a mental and spiritual exerciseلندن: جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے رمضان المبارک میں ورلڈ کپ کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ رکھنے سے ذہنی اور روحانی ورزش ہوجاتی ہے۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے لئے دیے گئے ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ روزہ رکھنے سے انہیں اصلاح میں مدد ملتی ہے۔ وہ ہمیشہ سے روزے رکھ رہے ہیں ، رمضان المبارک سال کا سب سے اچھا مہینہ ہے اور انہیں لگتا ہے کہ اس سے اچھی ذہنی اور روحانی ورزش ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رن بنانا ہمیشہ اہم ہوتا ہے ، وہ ورلڈ کپ کی فائنل الیون میں رہیں یا نہ رہیں وہ جو کرسکتے ہیں وہ کرتے ہیں اور اس کے بعد جو ہوتا ہے وہ ٹیم کی بھلائی کے لئے ہوتا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ کے 2 وارم اپ میچز کھیل چکی ہے جس میں ہاشم آملہ نے نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔خیال رہے کہ 2012 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے رمضان المبارک میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور ہاشم آملہ نے روزے رکھ کر نہ صرف میچز میں حصہ لیا تھا بلکہ جنوبی افریقہ کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔دوسری جانب خبر کے مطابق پی ایس ایل کھیل کر پاکستانیوں کے دل جیتنے والے کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے پاکستانی باولر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا، وہاب ریاض کو ریورس سوئنگ کی صلاحیت کی وجہ سے ورلڈکپ کھلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیوی کرکٹر نے موقف اختیار کیا کہ اگر 25 اوورز کے بعد گیند ریورس سوئنگ ہوئی تو یہ لازماً بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر ورلڈکپ کے دوران پاکستانی باولرز نے ریورس سوئنگ کی تو یہ بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور سابق کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ کہتے ہیں کہ اب ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران 25 اوورز بعد گیند تبدیل کر دی جاتی ہے۔اسی باعث اب گیند کو ریورس سوئنگ کرنا ممکن نہیں ہے۔وہاب ریاض کی ریورس سوئنگ کی صلاحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے گرانٹ ایلیٹ کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈکپ کے دوران گیند ریورس سوئنگ ہوئی، تو یقینی طور پر یہ بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا۔

گرانٹ ایلیٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں دو دن باقی رہ گئے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے سلسلے میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کی جانب سے بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے جارح مزاج بلے باز آصف علی کو حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا واضح امکان ہے۔ جبکہ وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ آصف علی اپنی صاحبزادی کے انتقال کے باعث پاکستان چلے گئے تھے، تاہم اب وہ انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کم از کم 5 میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔