counter easy hit

فاروق ستار کا میئر کراچی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی وسیم اختر کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Farooq Sattar angry expressed over mayor Karachi's performanceکراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی بدترین صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی میئر نے فوج سے مدد طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار میئر اور ڈپٹی میئر کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور اس حوالے سے کراچی کی مقامی حکومت کی کارکردگی میں تبدیلی بھی زیر غور ہے۔ جیونیوز کے مطابق فاروق ستار نے بلدیاتی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کیا جس میں میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور ضلعی چیرمینوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔ فاروق ستار نے میئر، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیرمینوں سے کارکردگی متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رابطہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس اب تین دن بعد طلب کیا گیا ہے جس میں کارکردگی رپورٹ سمیت دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے مزار قائد پر حاضری دی تو اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے ان کی تبدیلی سے متعلق سوال کیا جس پر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اس قسم کی باتیں اس ملک کی سیاست کا حصہ بن چکی ہیں۔