counter easy hit

فاروق ستار، ندیم نصرت اور وسیم اختر کے کہنے پر وارداتیں کیں: ٹارگٹ کلر

Farooq, Mohammad Nadeem any crimes at the behest of help and target killers -

Farooq, Mohammad Nadeem any crimes at the behest of help and target killers –

 

کراچی (یس اردو نیوز) ایم کیو ایم کے کارکن اور ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے متعدد وارداتیں فاروق ستار،ندیم نصرت، وسیم اختر اور دیگر کی ہدایت پر کرنے کا اعتراف کرلیا ۔

کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن سعید عرف بھرم نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔ بیان میں سعید بھرم نے ٹارگٹ کلنگ کا حکم دینے والے ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے نام اُگل دیے ۔ بیان میں سعید بھرم نے کہا کہ قتل کی متعدد وارداتیں فاروق ستار ، ندیم نصرت ،وسیم اختر ، حیدر عباس اور محمد وسیم کے کہنے پر کی۔ جبکہ بڑی وارداتوں کی ہدایت کے لیے محمد انور لندن بلاتے تھے ۔

سیعد بھرم نے بیان دیا کہ 1997 میں سیشن کورٹ سکھر میں دھماکہ کیا ۔ واردات میں اجمل پہاڑی ، ندیم مولانا ، سعید گنجا کی بیوی اور رضوان سکھر والا نے ساتھ دیا ۔ 1997 میں سہراب گوٹھ پر پی ایم ایل ن کے جلسے پر بارود سے بھری موٹر سائیکل سے دھماکہ کیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website