counter easy hit

ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے وعدے پورے کیے جائیں، فرحت عباس شاہ

Farhat Abbas Shah

Farhat Abbas Shah

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت فرحت عباس شاہ چکوڑی شیر غاز ی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے وعدے پورے کیے جائیں سوئی گیس ، ڈسپنسری ، پینے کا صاف پانی ہمارے ضرورت ہیں لیکن موجودہ ممبران اسمبلی نے ہم سے وعدے کررکھے ہیں کیونکہ ان کو عملی جامہ نہیں پہنایا جارہا فرحت عباس شاہ آف چکوڑی شیر غازی نے مزید کہا کہ چکوڑی شیر غازی وگردونواح کے لوگوں کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک قابل مذمت ہے امید ہے کہ ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ نے ہمارے بنیادی مسائل حل کرانے کیلئے اقدامات کریں گے