counter easy hit

معروف شاعر احمد فراز کا 85 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

Faraz Ahmed's 85th birthday

Faraz Ahmed’s 85th birthday

معروف شاعر احمد فراز کے مداح آجان کا 85 واں یوم پیدائش منائیں گے۔ معروف شاعر 14 جنوری 1931 کو پیدا ہوئے۔
لاہور: (یس اُردو) سامنے اُس کے کبھی اُس کی ستائش نہیں کی، دل نے چاہا بھی اگر ہونٹوں نے جنبش نہیں کی۔ 14 جنوری 1931 کو پیدا ہونے والے احمد فراز سامنے ہوتے تو دیکھنے اور سننے والوں کی گویا کچھ ایسی ہی کیفیت ہوتی جنہیں اُن کے پہلے شعری مجموعے تنہا تنہا نے اُنہیں متعارف کرایا تو دوسرے مجموعے درد آشوب نے اُنہیں آدم جی ایوارڈ یافتہ بنا دیا اور پھر تو جیسے سالوں کا سفر لمحوں میں طے ہونے لگا جس دوران وہ ہمیشہ معاشرتی ناہمواریوں پر بے چین ہی دکھائی دئیے۔ احمد فراز نے اگر کوچہ جاناں کی سیر کی تو فرد سے فرد کی محبت کی پاداش میں قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ چراغ جلانا تو پرانی رسمیں ہیں فراز اب تو تیرے شہر کے لوگ انسان جلا دیتے ہیں۔ 14 شعری مجموعوں کے خالق احمد فراز 25 اگست 2008 کو اِس دار فانی سے کوچ کر گئے۔