کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کا سب سے بڑا مداح منظرعام پر آ گیا ہے جس نے اپنی والدہ کے سامنے ہی عامر لیاقت سے یہ کہہ دیا کہ کاش آپ میرے والد ہوتے۔

مذکورہ لڑکا فرط جذبات میں رو پڑا اور عامر لیاقت کیساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے کہنے لگا کہ میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں اور آپ کے ساتھ عمرے پر جانا چاہتا ہوں۔ میری فیملی کو چھوڑیں میں آپ کیساتھ جاﺅں گا، میری خواہش ہے کہ میں پہلی مرتبہ عمرہ پر آپ کے ساتھ جاﺅں۔
عامر لیاقت نے اس کی والدہ کو عمرے کا پیکیج دیا اور ایک موبائل فون دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ خود جب عمرے پر جائیں گے تو آپ کو بھی ساتھ لے جائیں گے اور ساتھ ہی وہاں موجود لوگوں کو اپنے مداح کا نمبر لینے کی ہدایت کی۔ لڑکا جذبات کی رو میں اس قدر بہہ گیا کہ اپنی والدہ کے سامنے ہی یہ کہہ ڈالا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ کاش آپ میرے والد ہوتے جس پر عامر لیاقت بھی کچھ دیر کیلئے سکتے میں آ گئے اور پھر بولے یوں کہو کہ والد جیسے ہوتے۔
مذکورہ لڑکا عامر لیاقت کے ساتھ رہنے کیلئے اس قدر بے تاب تھا کہ پروگرام میں اپنے ساتھ رکھنے کیلئے فرمائش کر ڈالی جس پر عامر لیاقت نے لڑے کو ٹی وی چینل کی ٹی شرٹ پہنانے اور مائیک لگانے کی ہدایت کی جبکہ یہ بھی کہا کہ اس کی ماہانہ تنخواہ بھی مقرر کی جائے۔
عامر بھائی مجھے اپنے پاس رکھ لیں۔
عامر بھائی مجھے اپنے پاس رکھ لیں۔۔ مجھے آپکے ساتھ رہنا ہےکاش آپ میرے والد ہوتے۔۔ عامر لیاقت کا سب سے بڑا دیوانہ
Publiée par BOL Trends sur jeudi 24 mai 2018








