counter easy hit

مشہور زمانہ اداکار آرنلڈ شیوازنیگر بھی عمران خان کے مشن کے لیے سرگرم ، کب پاکستان آ رہے ہیں ؟ شاندار خبر

لندن (ویب ڈیسک) مشہور زمانہ ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شواز نیگر نے تحریک انصاف کی دعوت پر پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے شہر کاٹوویسٹا میں جاری موسمیاتی تغیر سے متعلق کانفرنس میں 200 ممالک کے نمائندے شریک ہیں جس میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر
برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے ٹوئٹر پر ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے اداکار آرنلڈ شوازنیگر سے ملاقات کی ہے جس میں انہیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے ۔ آرنلڈ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی کیلئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر نے ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں ۔ ذرائع کے مطابق توقع کی جاسکتی ہے کہ آرنلڈ دو ماہ کے اندر چند دنوں کے لیے پاکستان آئیں گے ۔ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے آرنلڈ شیوازنیگر کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔