counter easy hit

شا ہ رخ خان کی “فیملی تصویر” سوشل میڈیا پروائرل

"family photo" of Shah Rukh Khan's viral on social media

“family photo” of Shah Rukh Khan’s viral on social media

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکاری سے مداحوں کو تو خوب محظوظ کرتے ہی ہیں جب کہ اس کے ساتھ ساتھ وہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پربھی خاصے سرگرم رہتے ہیں اوراس بارسوشل میڈیا پر ان کی بیوی گوری خان اور تینوں بچوں کے ساتھ لی گئی تصویر خاصی وائرل ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پروائرل ہونے والی اداکارشا ہ رخ خان کی “فیملی تصویر” سے مداح خوب ہی محظوظ ہو رہے ہیں جب کہتصویرمیں اداکارکی فیملی کے پانچوں افراد بھی خوبصورت لگ رہے ہیں جن میں ان کی اہلیہ گوری خان، ان کے بچے اریان،سوہانا اورابرام خان شامل ہیں جب کہ وائرل ہونے والی تصویرمیں اداکارکی فیملی ایک خوش باش اوربہترین فیملی کےطورپرنظرآرہی ہے۔

تصویرمیں پوری فیملی نے رنگ کا خاص خیال رکھا ہے جن میں سفید اورنیلا رنگ عیاں ہے، سوشل میڈیا پریہ بات بھی وائرل ہورہی ہے کہ یہ تصویرگوری خان کی کتاب سے لی گئی ہے جوآج لندن میں لاؤنچ کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ’’جذبہ‘‘ 16دسمبر کو ریلیزکی جائے گی، اسد جاوید

تصویرکے ساتھ گوری خان نے لکھا کہ زندگی میں بچے جو چاہیں ان چیزوں کا انتخاب کرسکتے ہیں لیکن امید ہے کہ بچے توجہ اورمحنت سے آگے بڑھیں گے، میں چاہتی ہوں کہ بچے اپنی خواہشات اورخوابوں کو پورا کرنے میں بہت زیادہ پرجوش ہوں جب تک وہ ان چیزوں کو حاصل نہ کرلیں جن میں وہ کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website