counter easy hit

ہمارا ایمان ہے کہ شہید کبھی مرتا نہیں بے نظیر بھٹو آج بھی ہمارے دلوں میں آباد ہیں، کامران یوسف گھمن

PPP France

PPP France

فرانس (اشفاق چودھری) پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں پیپلزپارٹی یورپ کے کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کا اہتمام کیا گیا ،،تقریب میں پیپلزپارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد،صغیر اصغر،ملک شکیل الرحمان ،ملک الہ یار سمیت پارٹی کارکنوں اورپاکستانی کمیونٹی نے بھرپورشرکت کی اور بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ حبیب الرحمان نے حاصل کی ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک منیر احمد نے سرانجام دئیے۔

تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا افسوسناک دن ہے آج ہی کے دن پاکستان ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوا، محترمہ کو اپنی شہادت کا پہلے ہی علم تھا مگرپھر بھی وہ پاکستان آئیں اور عوام سے محبت کا ثبوت دیا،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پری ہے آج پیپلزپارٹی دو طرح کی لڑائی لڑ رہی ہے ایک پارٹی کے اندر اور ایک پارٹی سے باہر،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی صفوں میں کچھ کالی بھیڑیں موجود ہیں جو پارٹی کا نام خراب کررہی ہیں انہیں لگام ڈالنے کیلئے پارٹی قیادت کو اقدامات کرنا ہونگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی یورپ کے کوآرڈینیٹرکامران یوسف گھمن کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ شہید کبھی مرتا نہیں بے نظیر بھٹو آج بھی ہمارے دلوں میں آباد ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے،سیکرٹری جنرل ملک منیر احمد نے پارٹی قیادت سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی کمی ہمیں بہت محسوس ہوتی ہے جب وہ زندہ تھیں تو یورپ میں موجود پارٹی ورکروں کی ہر ضرورت کا خیال رکھتی تھیں مگراب یورپ میں موجور پارٹی کارکنوں کو کوئی پوچھتا نہیں جس کی وجہ سے یورپ بھر میں پارٹی کارکن دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں ،انہوں نے پارٹی قیادت سے اپیل کی کہ یورپ میں پیپلزپارٹی کو متحد کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کوچاہئیے کہ وہ اپنی مفاہمتی پالیسی کو ختم کریں تاکہ پارٹی پھر سے مستحکم ہوسکے،پاکستان پریس کلب فرانس کے صدر ساحبزادہ عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی سیاست سے تو اختلاف کیا جا سکتا ہے مگر ان کی حب الوطنی اورپارٹی کارکنوں سے محبت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر کی شہادت کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت میں ایسا لیڈر نہیں آیا جو پاکستان کو ساتھ لیکر چلے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما اورایڈووکیٹ سپریم کورٹ ملک شکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو مشکلات سے نکالامگر اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی متحد ہے۔

مگر پارٹی قیادت کو چاہئیے کہ فرانس میں مقیم پارٹی ورکروں کو متحد کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اپنا کردار ادا کرے۔تقریب میں مسلم لیگ نون کی رہنما سلطانہ اصغرنے بھی شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو جیسی شخصیت نہ تھی اور نہ دوبارہ پیدا ہوگی،بے نظیر نے ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی جو قابل تعریف ہے،تقریب کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔