counter easy hit

فاف ڈپلوسی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے

آئندہ ماہ پاکستان آنے والی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی قیادت جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی کریں گے۔

Faf du Plessis will lead the World XI team

Faf du Plessis will lead the World XI team

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے لئے سرگرم ہیں اور انہی کی کوششوں کی بدولت کئی انٹرنیشنل کرکٹرز نے دورہ پاکستان کے لئے حامی بھری۔ اب اطلاعات ہیں کہ فاف ڈپلوسی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جارج بیلی نے بھی پاکستان آنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بھی ورلڈ الیون اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ، نیوزی لینڈ کے جیمی نیشام اور انگلینڈ کے سابق کپتان پال کولنگ وڈ بھی پاکستان کا دورہ کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔ ورلڈ الیون ٹیم کے لئے جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش اور زمبابوے کی ٹیموں سے بھی کھلاڑیوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور کی جانب سے جمعہ کو حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website