counter easy hit

فیس بک میسنجر نے ایک اور فیچر ‘چرا’ لیا

Facebook Messenger has Another feature, stole


Facebook Messenger has Another feature, stole

فیس بک لگتا ہے کہ اپنی حریف ویڈیو شیئرنگ ایپ اسنیپ چیٹ سے بہت زیادہ متاثر ہے جس کے فیچرز وہ ایک کے بعد ایک چوری کررہی ہے۔

اب اس نے ایک بار پھر اپنی میسنجر ایپ کے لیے اسنیپ چیٹ کا فیچر چرایا ہے جس میں صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز دوستوں کے ساتھ 24 گھنٹوں کے لیے شیئر کرسکیں گے جس کے بعد وہ خودبخود غائب ہوجائیں گی۔

اور ہاں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ٹٰکسٹ، اسکریبلز، اسٹیکرز اور دیگر متعدد چیزوں سے اسی طرح سجا سکیں گے جیسے اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں کیا جاتا ہے۔

اگر آپ کو یاد نہ ہو تو ہم بتا دیتے ہیں کہ 2013 میں فیس بک نے اسنیپ چیٹ کو تین ارب ڈالرز کے عوض خریدنے کی ناکام کوشش بھی کی تھی۔

یہ نیا ‘میسنجر ڈے’ نامی فیچر اس وقت پولینڈ کے صارفین کو آزمانے کا موقع دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی طرح کا فیچر اگست میں فیس بک نے اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے لیے بھی متععارف کرایا تھا۔

خیال رہے کہ فیس بک نے حال ہی میں میسنجر کے لیے انسٹنٹ ویڈیو کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا جس کا مقصد صارفین کو بات چیت کے دوران ویڈیوز شیئر کرنے کا فوری اور آسان طریقہ فراہم کرنا ہے، یہ فیچر بھی اسنیپ چیٹ کے اسی طرح کے ملتے جلتے فیچر جیسا ہی تھا۔

فیس بک میسنجر کے ترجمان کے مطابق لوگ ہماری ایپ پر روزمرہ کے لمحات اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے شیئر کرنے کے لیے آتے ہیں جس کے لیے ہم نے یہ میسنجر ڈے نامی فیچر متعارف کرایا ہے۔

امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں میں یہ نیا فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website