counter easy hit

فیس بک نے آخر کار وہ فیچر متعارف کروا دیا جس کا بے صبری سے انتظار ہو رہاتھا

نیویارک(ویب ڈیسک)فیس بک نے آخر کار صارفین کی مشکل حل کرتے ہوئے میسنجر میں وہ فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کا وہ لمبے عرصہ سے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ۔اس فیچر کی بدولت صارفین کو کسی پیغام کو ارسال کرنے کے بعد 10 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی، مگر ایسا کرنے پر ایک پیغام دوسرے صارف کو نظر آئے گا کہ آپ نے ایک پیغام ریموو کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ کی جانب سے میسج ڈیلیٹ کرنے کی سہولت متعارف کروائی گئی تھی جسے بہت ہی زیادہ سراہا گیا تھا تاہم اب فیس بک میسنجر پر بھی یہ سہولت صارفین کو دیدی گئی ہے ۔ فیس بک نے باضابطہ طور پر میسنجر میں غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو واپس بلانے کا فیچر متعارف کرادیا ہے جسے ’ریموو فار ایوری ون ‘کا نام دیا گیا ہے۔تاہم پاکستان میں یہ فیچر ابھی متعارف نہیں کروایا گیا بلکہ صرف پولینڈ، بولیویا، کولمبیا اور لتھوانیا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے۔ تاہم فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ بہت جلد اسے دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔