چیک ریپبلک میں سالانہ ڈرفٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈرائیوروں کے شاندار اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔


جدید ٹیکنالوجی سے مزین گاڑیاں چلاتے ہوئے ماہر ڈرائیوروں نے نہ صرف کاروں کو پھسلنے سے بچایا بلکہ ڈونٹ اسٹنٹ کے ساتھ ڈرفٹنگ کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔
ایونٹ میں شاندار توازن اور کنٹرول سے پہیوں کو ٹریک پر سرکاتے ہوئے ڈرائیوروں نے اپنی مہارت کا عملی نمونہ پیش کیا جبکہ ایونٹ کے اختتام پرڈرفٹنگ کے سب سے بہترین ڈرائیو ر کوانعام سے بھی نوازا گیا۔








