counter easy hit

سزائے موت پر عمل درآمد آئین اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے، صدر ممنون حسین

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآمد ملک کے آئین اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔

ایوان صدر اسلام آباد میں جرمنی کی پارلیمنٹ کے جرمن جنوب ایشیاء پارلیمانی گروپ کے وفد نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی ، جس میں اہم ملکی و غیر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو سخت سزائیں دینا پاکستان کے عوام کا مطالبہ ہے۔

مجرموں کی سزائے موت پر آئین اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔