counter easy hit

محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم ہٹا دیا، تحریک آزادی کشمیر نئی راہ پر چل نکلی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے بھارتی وزیراعظم کے اقدامات کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس سے بھارتی پرچم ہٹا دیا اور کہا کہ جب تک کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کی واپسی نہیں ہوتی، تب تک ہمارا اور کشمیری عوام کا بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔ محبوبہ مفتی کے اس رد عمل کو بھارت کیخلا واضح طور پر بغاوت کے پیغام سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیر کا قومی پرچم بحال نہیں تب تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں۔ بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے انہتاپسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دستور پر چلنا چاہیے نہ کہ بی جے پی کے منشور پر ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناطہ جوڑتا تھا۔ جب تک کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔

EX-PM IOK, MEHBOOBA MUFTI, REMOVED, INDIAN, FLAG, FROM, HER, PRESS, CONFERENCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website