counter easy hit

مادر ملت فاطمہ جناحؒ جواپنی گفتار اورکردار میں مجسّم قائداعظم ثابت ہوئیں، 126واں یوم پیداش تمام پاکستانیوں اورخصوصاً نظریاتی مسلم لیگیوں کو مبارک

مادر ملت فاطمہ جناحؒ جواپنی گفتار اورکردار میں مجسّم قائداعظم ثابت ہوئیں، 126واں یوم پیداش تمام پاکستانیوں اورخصوصاً نظریاتی مسلم لیگیوں کو مبارک

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری خان محمد یوسف نے محترمہ فاطمہ جناح کے 126ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح اپنے گفتار اورکردار میں مجسم قائد اعظم محمد علی جناح ثابت ہوئیں۔ انہوں نے اپنے بھائی کے مشن کو اپنی جان سے زیادہ عزیز جان کر محنت کی اور ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان جیسا دست راست اور حوصلہ بڑھانے والا ہو تو یقیناً تاریخ میں اتنی بڑی شخصیتیں ہی وجود میں آتی ہیں جیسے ہمارے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ تھے۔ مادرملت کا 126واں یوم پیدائش ہم سب کیلئے عقیدت واحترام کا حامل ہے اس موقع پر تمام پاکستانیوں اورخصوصاً نظریاتی لیگیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

EX-GEN SECRETARY, PMLN, FRANCE, KHAN YOUSAF, SAYS, 126TH, BIRTH, ANNIVERSARY, OF, MOHTARMA FATIMA JINNAH, IS, SOURCE, OF, INSPIRATION, FOR, US

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website