counter easy hit

محترمہ بے نظیر بھٹوکی راہ میں روڑے اٹکانے والے آج تاریخ کے کوڑے دان میں ایک کے بعد ایک گرتے جا رہے ہیں، قاری فاروق احمد

پیرس(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سابق چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شکل میں ایک مکمل سیاسی وسماجی اورعلمی شخصیت ملی جس کے ذہن و دل کی روشنی نے قومی اور عالمی افق پر پاکستان کو جگمگایا ہے ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی صورت میں پاکستان کو ایک انتہائی زیرک اورانقلابی لیڈر ملا جس نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کیا۔

محترمہ بے نظیر بھٹو نے شہید بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے  سیاسی انتقام کو دفن کردیا اور جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دیتے ہوئے اپنے مرحوم انقلابی والد کے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو بلند کیا ۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی مختصر سی زندگی میں بے پناہ صعوبتیں برداشت کیں اور پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں جس میں اپنی عائلی زندگی کے دوران انکی اپنے بچوں کی معصوم عمر میں شب وروز کی محنت شامل ہے۔

ڈکٹیٹر نے ان کی پارٹی کو بدنام کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ یہاں تک کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کو فراموش کرنے کیلئے تمام تر کوشیں بروئے کار لائی گئی ۔ پاکستان کو توڑنے کا الزام لگایا گیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کو غدار ثابت کرنے کی کوشش کی گئی محترمہ نے اپنے خاندا ن کو حتی الوسع مزاحمت سے باز رکھا اور سیاسی اقدامات پر زور دیتی رہیں۔

قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ہی لیڈر تھی اور باقی تمام ابن الوقت سیاسی مسخرے ان کے راہ میں روڑے اٹکاتے ہوئے آج تاریخ کے کوڑے دان میں ایک کے بعد ایک گرتے جا رہے ہیں۔ اور انشاللہ گرتے رہیں گے۔ اور شہید بھٹو اور شہید بھٹو کی بیٹی کا مشن جاری رہیگا۔

EX-CHIEF ORGANIZER, PPP, EUROPE, QARI FAROOQ AHMED, FAROOQI, SAYS, BB BENAZIR BHUTTO, WAS, VISIONARY, LEADER, AND, HER, ENEMIES, ARE, FALLING, IN, DUST BIN, OF, HISTORY