counter easy hit

کبھی پانامہ، کبھی ڈان لیکس ہوتی رہتی ہیں، فوٹو لیکس کے سوال پر وزیراعظم کا جواب

وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں لاکھوں بھارتی فوجی بھی کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتے، مشرق وسطیٰ میں تمام مسلم ممالک کو ایک دیکھنا چاہتے ہیں، آستانہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جے آئی ٹی کی فوٹو لیک سے متعلق سوال کو وزیر اعظم نے ہنس کر ٹال دیا۔

Ever Panama, ever happens dawn leaks, PM answered on question of photo leaks

Ever Panama, ever happens dawn leaks, PM answered on question of photo leaks

آستانہ: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاکھوں بھارتی افواج کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکی، سعودی عرب سے جذبانی لگاؤ ہے لیکن مشرق وسطیٰ میں تمام مسلمان ممالک کو ایک دیکھنا چاہتے ہیں۔ جے آئی ٹی کی فوٹو لیکس سے متعلق سوال کا وزیر اعظم نے خوشگوار موڈ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کبھی پانامہ لیکس اور کبھی ڈان لیکس ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے کی تردید کر دی۔ اس سے پہلے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website