counter easy hit

ای او بی آئی کا پنشن میں اضافے کے بعد 2.4 ارب روپے واجبات ادا کرنے کا اعلان

اسلام آباد(یس اردو نیوز) ای او بی آئی پنشنرز کو پنشن میں اضافے کے بعد اگست میں پنشن واجبات سمیت ادا کرنے کااعلان کردیا گیا۔ای او بی آئی 2.4 ارب روپے کے واجبات ادا کریگی۔تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کے 3 ماہ کے بقایاجات اگست میں ادا کردیے جائیں گے، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن نے پنشن میں اضافے کے بعد 2.4 ارب روپے واجبات ادا کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت نے پنشن میں2 ہزار اضافے کی منظوری دی تھی۔ میڈیا کو جاری بیان میں چیئرمین اظہر حمید نے کہا کہ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی جبکہ رجسٹرڈ پنشنرز کو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پنشن ملے گی۔ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ اپریل، مئی اور جون کے بقایا جات کی مد میں دیے جائیں گے۔ یہ تمام بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کر دیے جائیں گے۔ اس سے قبل ای او بی آئی پنشن میں اضافے کے بعد ادارہ قومی بچت نے پنشنرز کیلئے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کے منافع میں بھی اضافہ کیا تھا۔

ادارہ قومی بچت کی جانب سے مسلسل مختلف اسکیموں کے منافع میں کمی کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاری میں کچھ کمی دیکھنے میں آ رہی تھی۔ ادارے نے مزید سرمایہ کاری کے حصول کیلئے کچھ اسکیموں کے منافع میں اضافہ کیا ہے۔ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 فیصد کردیا گیا ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.05 فیصد سے بڑھا کر 8.11 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.44 فیصد سے بڑھا کر 7.60 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ جہاں کچھ اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا، وہیں 3، 6 اور 12 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کے شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ 3 ماہ کی مدت کے لیے شرح منافع 7.72 فیصد سے کم ہوکر 6.8 فیصد، 6 ماہ کا شرح منافع 7.36 فیصد سے کم کرکے 6.76 فیصد جبکہ 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.30 فیصد سے کم کرکے 6.66 فیصد کردیا گیا ہے۔ نئے شرح منافع کا اطلاق اس ماہ سے کیا جا چکا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website