counter easy hit

پاکستان ہمیشہ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، صدر مملکت کے ساتھ یورپی ممالک کے سفراء کی ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تمام ممالک کے ساتھ مثبت انداز میں سیاسی، معاشی، ثقافتی اورسفارتی مثبت تعلقات کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مخلت ممالک کے سفراء نے اپنی اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ صدر مملکت نے تمام سفراء کو اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے امید کا اظہار کیا۔ جن ممالک کے سفراء نے صدر مملکت سے ملاقات کی ان میں برازیل کے اولینتھو وائرا، ڈنمارک کے لس روزن ہولم، سویڈن کے ہینرک پرسن، یونان کے اینڈریاس پاپستاورو، ہنگری کے بیلا فیزکاس اور یوکرین مارکیان چوچک شامل ہیں۔ صدر مملکت نے تمام سفرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اورمشترکہ دلچسپی کے امور میں تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انھوں نے حکومت پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کا خصوصی ذکر کیا جس نے مللک میں کورونا وبا کو کنٹرول کرنے میں مدد دی۔ انھوں نے پاکستان کی طرف سے علاقائی امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کا ذکر بھی کیا کی۔ صدر مملکت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان علاقے کو خوف ودہشت کی طرف دھکیل رہا ہےخصوصاً اقلیتوں کو بدترین نشانہ بنایا گیا ہے جس پر عالمی برادری کو فوری طورپر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کی مذمت کرنی چاہیے۔

The President also highlighted the gross human rights violations being committed by India against the Muslims of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK).

He said India had unleashed a reign of terror by persecuting the minorities and urged upon the international community to take note of the situation.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website