counter easy hit

40 دیگر اداروں لوٹ سیل میں حکومت و اپوزیشن کا مل کر قومی اسمبلی میں آرڈیننس کرنا عوام دشمنی ہے۔ اشفاق احمد چودھری

Central Election Office PTi France

Central Election Office PTi France

فرانس (اشفاق احمد) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں اشفاق احمد چودھری، مظہر گوندل، شیخ نعمت اللہ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کے قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلئے حکومت و اپوزیشن مذاکرات کی کامیابی اور پی آئی کو نجکاری کیلئے کارپوریشن میں تبدیل کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں آرڈیننس کی پیشی قومی اثاثوں کی فروخت پر جمہوریت کے علمبرداروں کا اتفاق ہے۔

حالانکہ گھریلو اشیاءبیچنے کی روایت ایک روز گھر کی نیلامی کے اسباب پیدا کرتی ہے جس سے واقفیت کے باوجود جمہوریت پسندوں کا نجکاری کے نام پر قومی اثاثوں کی فروخت پر اتفاق کالم نگار چوہدری نثار کی اس بات کو درست ثابت کررہا ہے کہ ”ہماری جمہوریت کی مثال اس قیمہ بنانے کی اس مشین جیسی ہے جس کے ایک طرف خنزیر ڈالا جاتا ہے اور دوسری طرف سے قیمہ شدہ خنزیر ہی برآمد ہوتا ہے۔

اسلئے جب تک مشین کے اس طرف خنزیر ڈالاجاتا رہے گا اس طرف سے حرام ہی برآمد ہوتا رہے گا “ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام قومی مسائل ‘ بحرانوں اور مصائب کے ذمہ دار وہ عوام ہیں جو جمہوریت کی اس مشین کو چلانے اس میں خام مال ڈالنے او ر اس سے پروڈکشن لینے کا کردار ادا کررہے ہیں اور عوام کا نظریہ انتخاب بدلے بناءنہ تو قومی مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی حال کے مصائب و مسائل سے نجات ممکن ہے۔

کیونکہ ہم نے مشین کے اس طرف جو ڈال دیا جب تک وہ اس طرف سے پورا نکل نہیں جاتا ہم اس کے تعفن و مضمرات سے خود کو بچا نہیں سکتے۔