counter easy hit

انگریز چلے گئے لیکن استحصالی نظام ختم نہیں ہوا: سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

خیرپور ٹامیوالی (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی ریگستانی جہاز پر سوار جلسہ گاہ پہنچے جہاں چولستانی اونٹوں نے انہیں مخصوص انداز میں سلامی بھی دی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نوجوان حکمرانوں کے رویئے سے تنگ ہیں ان کے چہروں پر مایوسی دیکھ کر رونا آتا ہے عوام کا استحصال کرنے والے اس وقت سے ڈریں جب عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ زکواۃ کے علاوہ جی ایس ٹی سمیت کسی ٹیکس کو نہیں مانتے۔ ملک کسانوں کی وجہ سے چل رہا ہے۔

انگریز کے دور میں چولستانی عوام کو پانی ملتا تھا لیکن اب وہ اپنی ہی دھرتی پر پانی کیلئے رو رہے ہیں۔ اسلام آباد کے شہزادوں نے کسانوں کو ہاتھ لگایا تو ان کے گریبان پکڑیں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر یکساں نظام تعلیم نافذ کرے گی۔