counter easy hit

انگلینڈ سے شکست افسوسناک ہے مگر بہت سیکھنے کا موقع ملا: شہریار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ سے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ہارنا افسوسناک ہے۔

البتہ ٹیم اور آفیشلز کو سیکھنے کا بہت موقع ملا۔ ٹور رپورٹ جمع کرانے والے ہیڈ کوچ وقار یونس نے وضاحت دی کہ مختصر دورانیے کے فارمیٹس میں انجریز کی وجہ سے نئے تجربات کرنا پڑے۔

یوں کھلاڑی جلد ایڈجسٹ نہیں ہو سکے۔ تمام بورڈ آفیشلز نے بھارت سیریز پر نظریں جما لی ہیں۔ ہمسایہ ملک سے انہیں اچھی خبر آنے کا انتظار ہے۔