counter easy hit

ایمرجنگ آل راؤنڈر بلال آصف کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

Bilal Asif

Bilal Asif

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے ایمرجنگ آل راؤنڈر بلال آصف کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بلال آصف کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا، میچ آفیشلز نے ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد 30 سالہ آف اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جب کہ انہوں نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈیبیو کیا اور تیسرے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کے اعزاز بھی قرار پائے۔

دوسری جانب آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بلال آصف کو مشکوک بولنگ ٹیسٹ دو ہفتوں میں کرانا ہوگا تاہم ٹیسٹ رپورٹ آنے تک انہیں بولنگ کرانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دو اسپن بولرز سعید اجمل اور محمد حفیظ پہلے ہی مشکوک ایکشن کے باعث ان پر بولنگ کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔