counter easy hit

کراچی والوں کے سب سے بڑے مسئلے کے حل کے لیے ہنگامی کام شروع

Emergency work begins to solve Karachi's biggest problem

کراچی ( ویب ڈیسک )وفاقی حکومت اور بلدیہ عظمی کراچی کے اشتراک سے کلین کراچی مہم کا اتوار سے آغازکردیا گیا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی اور میئرکراچی وسیم اختر نے کے پی ٹی ہیڈ آفس میں ایک بڑے جلسہ عام میں اس کا افتتاح کیا اور اعلان کیا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ عید سے قبل بڑے نالے مکمل صاف ہوں۔ تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی میئرکراچی سید ارشد حسن، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، کراچی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سماجی کارکنان، سول سوسائٹی کے نمائندوں، کھلاڑیوں، فنکاروں اور بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران کراچی کے ٹیکسز کی رقم دبئی منتقل ہوگئی اس لئے کراچی اور سندھ میں یہ رقم زمین پر لگی ہوئی نظر نہیں آتی۔ لوگ ہم سے پوچھتے ہیںکہ صفائی تو روز کا مسئلہ ہے آپ شہر صاف کرکے چھوڑ دیںگے تو بعد میں کیا ہوگا۔ ہم ایک مرتبہ شہرکو مکمل صاف کرکے بتانا چاہتے ہیں کہ کوشش کی جائے تو شہر صاف ہوسکتا ہے،میئر کراچی وسیم اختر، ان کی جماعت اور بلدیاتی منتخب قیادت کے تعاون کے بغیر یہ کام ممکن نہیں اس لئے ہم مل کر کوشش کریںگے،ہماری نیت صاف ہے اس لئے اللہ کی مدد بھی حاصل ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کا تعاون رہے گا انکی مشینری اور انفرااسٹرکچر سے خاصی مدد ملے گی، 15ہزار رضاکار، بلدیاتی اداروں، منتخب نمائندوں اور ممبران پارلیمنٹ مدد اور تعاون کریںگے جن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،ہم ان رضاکاروں کو ڈسٹرکٹ کی سطح پرتقسیم کریںگے۔ میئرکراچی وسیم اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باعث وفاقی حکومت سے تعاون کی درخواست کی،ہمیں اب سیاست نہیں کام کرنا ہو گا اگر اس میں سیاست شامل ہوئی تو نتائج صفر ہوںگے،گزشتہ دس برسوں میں صوبائی حکومت نے کراچی کو تباہ کیا،میں پوچھتا ہوں کہ کراچی سے جمع ہونے والے ٹیکسز کی رقم کہاں جاتی ہے؟وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں کچرا صاف کرنے کے چیئرمین بنے ہوئے ہیں،سارا کچرا شہر کے نالوں اور گلیوں میں جمع ہے، شہر کے جن اداروں پر یہ قابض ہیں وہ کام کیوں نہیں کرتے؟ ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں،پاکستان کی سوکالڈ جمہوری جماعتوں نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جو جمہوریت کی بنیاد ہے،سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تو لوکل گورنمنٹ کے تمام اختیارات صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھ لئے، جمہوریت کی مضبوطی کا تقاضاہے کہ اختیارات تیسرے درجے کی حکومت کو منتقل ہوں، بارشوں میں شہر کا برا حال تھا، میری ذمہ داری صرف نالے صاف کرناہے جو ایک ہفتہ قبل صاف کر دئے تھے،اسی وجہ سے کوئی نالہ اوور فلو نہیں ہوا، سڑکوں پر کچرا اور کچرے سے نالیاں چوک ہونے سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے،ماضی میں ہم سب سے بہت غلطیاں ہوئیں، انکو بھول جانے کا وقت ہے، سیاست کریںگے تو مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website