counter easy hit

شرپسند عناصر کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔ صدر عمر رحما ن پی ٹی آئی فرانس

پاکستان تحریک انصاف فرانس صدر عمر رحمان

پاکستان تحریک انصاف فرانس صدر عمر رحمان

یرس۔(رپورٹ ایف اے فاروقی)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عمر رحمان نے ‘‘یس اردو‘‘سے بات کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے،کہ تحریک انصاف فرانس کی باڈی کو تحلیل کر نے کا اصل مقصد تحریک انصاف فرانس کو قانون اور آئین کے مطابق از نو تشکیل دینا ہے۔جس کا تقاضہ مرکز کی طرف سے آیا تھا۔انہو ںنے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتشار پسند عناصر جن کا کام پارٹی میں انتشار پھیلانا ہے ان کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے جائے گے۔
آخر میں صدر عمر رحمان نے پارٹی ورکر سے متحد رہنے اورافواھوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔