counter easy hit

انتخابات 2018 :الیکشن کمیشن نے کاغذات جانچ پڑتال کی تاریخ بڑھا دی

الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 14جون سے بڑھاکر 19جون کردی گئی ، ریٹرننگ افسروں کے فیصلے پر اعتراضات کے لیے اپیلیں 22جون تک دائر ہوسکیں گی۔

Elections 2018: The Election Commission increased paper check-up historyالیکشن کمیشن نے انتخابات 2018کے لیے شیڈول میں تبدیلی کردی جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 11جون تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اب 19جون کو ہو گی۔

امیدوار 29جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی،جبکہ 30جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائینگے۔

انتخابات کے لیے پولنگ 25جولائی کو ہی ہوگی، ترمیم شدہ شیڈول مخصوص نشستوں کے امیدواروں پر بھی لاگو ہوگا۔