counter easy hit

آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کیلئے انتخابی مانیٹرنگ ٹیم راولپنڈی این اے 62 فوری اقدامات کرے، جسٹس عباد الرحمان لودھی کے حلقہ این اے 62 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

آزاد، منصفانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کیلئے انتخابی مانیٹرنگ ٹیم راولپنڈی این اے 62 فوری اقدامات کرے، جج الیکشن ٹربیونل، مسٹر جسٹس عباد الرحمان لودھی کے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی راولپنڈی حلقہ این اے 62 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) جج الیکشن ٹربیونل مسٹر جسٹس عباد الرحمان لودھی نے راولپنڈی سے امیدوار قومی اسمبلی کی انتخابی عذر داری کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ آزاد ،منصفانہ ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقنی بنانے کے مانیٹرنگ ٹیم فوری اقدامات کرے ، راولپنڈی کے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی نے انتخابی ٹربیونل کے سامنےانتخابی عذرداری میں بتایا کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 میں انتخابات سے قبل ہی انتخابی دھاندلی و انتخابی قوانین کی خلاف ورزیا ں جاری ھیں عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پر عمل درآمد کروانا ریٹرننگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیم کی زمہ داری ھے اس لئے حلقہ این اے 62 میں تمام امیدوارران کیلئے یکساں انتخابی ماحول یقینی بنایا جا ۓ .امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے مخالف امیدوار دانیال چودھری کے خلاف دائرانتخابی عذرداری میں واضح کیا کہ حلقہ این اے 62راولپنڈی شہر سے مسلم لیگی متوقع امیدواردانیال چودھری عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پ کی خلاف ورزی کے مرتکب ھو رھے جس پر سخت آیکشن لیا جاۓ امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62راولپنڈی شہر نے اپنی شکایت میں استدعا کی کہ حلقہ این اے 62 میں آزاد انہ ،شفاف ،غیر جانبدارانہ انتخابات ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مانیٹرنگ ٹیم بھیجی جاۓ اور امیدوار دانیال چودھری کو انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں پر نا اھل کیا درخواست گزار امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62 نے کہا عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پر عمل درآمد کروانا ریٹرننگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیم کی قومی زمہ داری ھے اس لئےخلاف ورزی کرنےوالے تمام امیدوارران کے خلاف فورینوٹس لیکر انتخابی ماحول یکساں بنایا جا ۓ . درخواست گزار امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک حلقہ این اے 62 نے کہا عید پر امیدوارران ووٹروں میں نقد رقم ،عیدی کے نام پر تقسیم کر کے ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ھو چکے ھیں ،الیکشن ٹربیونل کے فاضل جج مسٹر جسٹس عباد الرحمان لودھی نے راولپنڈی کے امیدوار قومی اسمبلی کی انتخابی عذر داری پر مانیٹرنگ ٹیم کو ھدایات جاری کر دیں اور حکم میں کہا کہ آزاد ،منصفانہ ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقنی بنانے کے مانیٹرنگ ٹیم فوری اقدامات کرے