counter easy hit

الیکشن کمیشن: صوابی، ہری پور کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد

اسلام آباد:  چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے ہری پور اور صوابی کی مجوزہ حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنایا، صوابی سے تمام جبکہ ہری پور سے قومی اسمبلی اور پی کے 41 کی حلقہ بندی پر اعتراضات مسترد کر دیئے گئے تاہم پی کے 42 پراعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے ہری پور کے علاقوں کو غازی سے نکال کر تحصیل ہری پور میں شامل کر دیا۔

Election Commission: Swabi, Harbor constituency rejects objectionsالیکشن کمیشن آج خیبر پختون خوا اسمبلی کے 47 اعتراضات کی سماعت کر رہا ہے، ضلع پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 27 اور 31 کے اعتراضات پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ حلقہ این اے27 اوراین اے 31 پشاور کی حلقہ بندیوں پر چاراعتراضات دائر ہیں، پشاور کے صوبائی حلقوں سے27، چارسدہ سے 9، کوہاٹ، کرک سے ایک ایک اعتراض دائر ہوا، این اے 35 ڈسٹرکٹ بنوں سے ایک اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر9 اعتراضات دائر ہوئے ہیں، ڈسٹرکٹ لکی مروت کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے 5 اعتراضات دائر ہوئے، الیکشن کمیشن مردان، نوشہرہ، بونیر اور سوات پرمحفوظ فیصلہ بھی آج سنائے گا۔