counter easy hit

منتخب نمائندگان عوامی خدمت کی نئی روایت قائم کرینگے۔ شیخ جاوید طارق

PML-Q France

PML-Q France

فرانس (اشفاق چودھری) پاکستان مسلم لیگ (ن)فرانس کی جانب سے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی اعتماد و ووٹ کے ذریعے منتخب ہوکر کامیابی حاصل کرنے والے تمام (ن)لیگی امیدواروں کے علاوہ کامیاب ہونے والے تمام آزاد امیداروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر فتح پانے والے تمام امیداروں کو کامیابی و فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)فرانس کے سینئر رہنماوں شیخ جاوید طارق ومیاں محمد حنیف نے امید و یقین ظاہر کیا کہ کامیاب و فتح مند تمام منتخب نمائندگان سیاسی و نظریاتی اختلافات ‘ تعصب و لسانیت اور سیاسی و مذہبی گروہ بندی سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت کی روشن مثال قائم کریں گے اور اپنے حلقہ انتخاب کے تمام بنیادی مسائل کے حل ‘ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے علاوہ کرپشن واقربا پروری سے خود کو محفوظ رکھ کر سیاست کی منفی روایات کا خاتمہ بھی کریں گے۔

انہوں نے حق رائے دہی استعمال کرنے والے تمام رائے دہندگان کا شکریہ اداکرتے ہوئے مزید کہا کہ ووٹ ایک ایسی امانت ہے جس کا استعمال لازم ہوتا ہے جبکہ اس کا درست استعمال مستقبل کو محفوظ تابناک بناتا اور غلط استعمال مستقبل کے اندھیروں اور رسوائیوں سے دوچار کردیتا ہے جبکہ ووٹ کا عدم استعمال نظام کی تباہی کی صورت ہمارے مقدر میں آمریت کے اندھیرے لکھتا ہے اسلئے ووٹ ڈالنے والے ہر فرد کا پاکستان مسلم لیگ (ن)فرانس تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔