counter easy hit

کیا ٹیلی نار کمپنی کو واقعی بند کیا جا رہا ہے ؟ ہر پاکستانی کے کام کی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ ایک موبائل کمپنی کے حوالے سے واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے،پی ٹی اے نے ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا۔ ایک بیان میں ترجمان پی ٹی اے خرم مہران نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسے

All Pakistan Government & Private Latest Jobs 2019 for 100+ Categories as Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

جعلی پیغامات پر توجہ نہ دیں اور جعلی پیغامات مزید پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے متعلقہ کمپنی کے صارفین میں تشویش پھیل سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ٹی اے کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ خبروں اور اطلاعات کے لیے

www.pta.gov.pk

یا پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک پیج ملاحظہ کریں۔ واضح رہے کہ ناروے میں قرآن پاک نذر آتش کرنے کے   مذموم  واقعہ کے خلاف دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں جبکہ دوسری طرف مختلف وٹس ایپ گروپوں میں غیرملکی موبائل کمپنی’’ٹیلی نار‘‘ کےحوالے سے پی ٹی اے کے لوگو کے ساتھ بنایا گیا ایک جعلی اشتہار گردش کر رہا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام ’ٹیلی نار‘ صارفین اپنا نیٹ ورک تبدیل کر لیں کیونکہ 11 دسمبر کے بعد ٹیلی نار کی کوئی بھی سروس کام نہیں کرے گی تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے اس جعلی اور بوگس اشتہار کی اصل حقیقت کھول دی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگرناروے کی حکومت نےقرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی تو اس ملک کا تجارتی بائیکاٹ کیا جائے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی منقطع کیے جائیں۔ کراچی کی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں محفل میلاد النبیﷺ کی منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسعید غنی نےکہا کہترقی یافتہ ملکوں میں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ذہنی مریضوں کی جانب سے اس طرح کی اشتعال انگیزیاں ناقابل برداشت ہیں، تمام اسلامی ملکوں کو حکومتی سطح پر اس کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی مزاحمت کرنے والے مسلم نوجوان کی جرات وہمت کو سراہتے ہوئے اسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں.

either, telenor, is, goint, to, shut down, its, services, or, not, Every, Pakistani, have, interest, in, this, news

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website