counter easy hit

طیارہ حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے دکھ درد میں برابرکے شریک ہیں، کرونا وائرس کے سبب جان دینے والے طبی عملہ، متاثرین اور طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے سوگ میں قومی سطح پر عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کیا جائے، قاری فاروق احمد گورسی

پیرس ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر ایگزیکٹو قاری فاروق احمد گورسی نے طیارہ حادثہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے دکھ درد میں برابرکے شریک ہیں،حادثہ نے پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کو غم سے نڈھال کردیا ہے۔ اللہ کریم غمزدہ خاندانوں کو صبرواستقامت عطا فرمائیں اور زخمی ہونے والے مسافروں اور جائے حادثہ کے زخمیوں کو اللہ کریم جلد از جلد صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرونا وائرس کے سبب جان دینے والے طبی عملہ، متاثرین اور طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے سوگ میں قومی سطح پر عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کیا جائے، اس موقع پر پوری قوم کو غمزدہ خاندانوں کساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔ عیدالفطر کی آمد ہے اور 100 سے زائد مسافروں اورجائے حادثہ پرجاں بحق ہونے والے مکینوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ چکا ہے۔ اللہ کریم مشکل گھڑی میں متاثرین کے دلوں کو صبرواستقامت سے بھر دیں اور مشکل گھڑی کا مقابلہ کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔ الہی آمین
ان کا کہنا تھا کہ قومیں مشکل گھڑی میں ہمیشہ اتحاد ویکجہتی سے آگے بڑھتی ہیں اور یہی عظیم قوموں کا طرز عمل ہے اورانشااللہ پاکستانی بھی اسی طرز عمل کا ثبوت دینگے۔

Eid ul fitr should be celebrated with simplicity says Qari Farooq Ahmed Gorsi 2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website