counter easy hit

عیدالاضحی: وفاقی اور سندھ حکومت کا ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی جائیں، اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی بینکوں کو ہدایت

Eid-ul-Azha: Federal and Sindh Government decided to pay salary to employees till August 28

Eid-ul-Azha: Federal and Sindh Government decided to pay salary to employees till August 28

کراچی،اسلام آباد: اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی جائیں۔ سندھ حکومت نے بھی اپنے ملازمین کو 28 اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فنانس ڈپارٹمنٹ کو ریلوے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی تھی، عیدالاضحی یکم ستمبر کو متوقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website