counter easy hit

عوام کی خوشیاں مند پڑگئیں ۔!!! عید کی چھٹیوں میں 6 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان ہوگیا

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے اور عوام کو اس سے بچانے کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں میں 6 روز تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ مصری وزیراعظم نے کہا کہ اعلی وزارتی کمیٹی نے متعدد حفاظتی اقدامات طے کرلیے۔ اتوار24 مئی سے جمعہ 29 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔عرب نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نئے فیصلوں کے تحت رمضان کے اختتام پر پورے ملک میں تمام تجارتی مراکز، مالز، ریستوران، پبلک پارک، تفریحی مقامات، دریا نیل اور ساحل سمندر اور تفریحی خدمات پیش کرنے والے مراکز بند ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کیآمد ورفت پر کم از کم 2 ہفتے تک پابندی برقرار رہے گی۔ عید کی تعطیلات میں کرفیو شام 5 بجے سے شروع ہوگا جبکہ اس کے بعد کرفیو رات 8 سے صبح 6 بجے تک برقرار رہے گا جیسا کہ رمضان سے پہلے تھا۔

download-1-18

NIMAZ E EID PREPARATIONS IN LAHORE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website